Saturday, October 3, 2026
ہومHomeجموں و کشمیر کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا ،نہ ہے اور...

جموں و کشمیر کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا ،نہ ہے اور نہ ہوگا، پاکستان

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے دوٹوک کہا ہے کہ جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں بھارتی نمائندے کے بیان پر حق جواب استعمال کرتے ہوئے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ضمانت سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت قراردادوں پر عمل درآمد سے انکار کر کے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گرد گروہوں کی معاونت اور مالی سرپرستی کر رہا ہے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments