Wednesday, October 7, 2026
ہومHomeمحسن نقوی سے پولینڈکی وزراء کونسل کے سربراہ کی ملاقات، غیر قانونی...

محسن نقوی سے پولینڈکی وزراء کونسل کے سربراہ کی ملاقات، غیر قانونی مائیگریشن کے خاتمے پر متفق

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے پولینڈ کے وزیر اور وزراء کونسل کے سربراہ ٹوماش شیمونیاک نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سکیورٹی، انٹیلی جنس شیئرنگ، انسداد دہشت گردی، غیر قانونی مائیگریشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی جہت دینے اور اعلیٰ سطح کے روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔فریقین نے میوچل لیگل اسسٹنس سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے وزیر مملکت طلال چوہدری کی سربراہی میں وزارت داخلہ کا وفد جلد پولینڈ کا دورہ کرے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے منشیات، غیر قانونی مائیگریشن اور منظم جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ ان کے مطابق حکومتی اقدامات سے پاکستان سے یورپ کی جانب غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد کمی آئی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ باہمی تعاون اور دوطرفہ کوآرڈینیشن بڑھا کر ان جرائم میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ پولینڈ کے وزیر ٹوماش شیمونیاک نے اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں غیر قانونی مائیگریشن کے خاتمے کے لیے یورپ میں پاکستانیوں کے لیے روزگار اور قانونی مائیگریشن کے مواقع بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments