شیخوپورہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہرایم این اے نے یوم ولادت النبیۖ کے مبارک موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی اپنے ایک تہنیتی پیغام کہا کہ آج کا دن صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کے لئے عظیم دن ہے کہ حضرت محمدۖ رحمتہ اللعالمین بن کر اس دنیا میں تشریف لائے اور ان کی آمد سے دنیا سے جہالت کی تاریکی کے خاتمے کی ابتدا ہوئی، اس مبارک دن پر نبیۖ کے اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی اتحاد واتفاق اور برداشت کا جذبہ پیدا کرنے کے عزم کی ضرور ت ہے برجیس طاہر نے کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہم اس ہستی کے امتی ہیں جسے خالق کائنات نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا، انہوں نے کہا کہ امتی ہونے کے ناطے ہمیں اسوہ حسنہۖ کی مکمل پیروی کرتے ہوئے اپنے اندر اتحاد، عفو ودرگزر برداشت، مذہبی رواداری جیسے اوصاف کو مزید فروغ دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ حضورۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے
مقبول خبریں
سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3دن...
کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری...
فرٹیلائزر کمپنی سرسبز یوریا کی قیمت میں اچانک اضافے کا ٹھوس جواز فراہم...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کھاد کمپنی کی جانب سے سرسبز یوریا کی قیمت میں یکطرفہ...
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اورجرائم پیشہ گینگز...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی...
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 15 فلسطینی شہید
مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ کے نصیرات کیمپ، خان یونس اور رفح پر اسرائیلی بمباری سے 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے...
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی...