Thursday, July 2, 2026
ہومLatestاسپورٹس جرنلسٹس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، عطا اللہ تارڑ

اسپورٹس جرنلسٹس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد ( رپورٹ: عبید الرحمان) راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے زیرِ اہتمام ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔

سرینا ہوٹل کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی بدر شہباز، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یاور حسین، سرینا ہوٹل کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عمران حسن، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری فنانس عابد عباسی، اور سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم شکیل عباسی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے پر صحافی برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس میرے دل کے بہت نزدیک ہے، اگر اسپورٹس جرنلسٹس نہ ہوں تو یہ تفریح عوام تک کیسے پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹ عبدالمحی شاہ کو ہماری حکومت میں تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا، جو پورے پاکستان کے صحافیوں کے لیے ایک اعزاز ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس ایک کمیٹی قائم کریں، میری کوشش ہوگی کہ آپ کی تمام تجاویز پر عمل کروں۔ وزارتِ اطلاعات اور حکومت اسپورٹس صحافیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے رسجا کی نو منتخب باڈی سے حلف بھی لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ ہمارا سفر بہت اہم ہے اور وہ ہماری بھرپور معاونت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی میں غیر ملکی کوچ کو ہائر کرنا ایک مشکل ٹاسک ہوتا ہے؛ جب ہاکی فیڈریشن میں ذمہ داری سنبھالی تو صرف دو ملین فنڈز تھے جو آج بڑھ کر 400 ملین ہو گئے ہیں۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments