Saturday, July 4, 2026
ہومHomeشمالی وزیرستان میں دو روز کرفیو نافذ رہے گا، نوٹیفکیشن جاری

شمالی وزیرستان میں دو روز کرفیو نافذ رہے گا، نوٹیفکیشن جاری

شمالی وزیرستان (این این آئی) خیبر پختونخوا کے علاقے وزیرستان میں دو روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہفتہ 4اور اتوار 5جولائی کو صبح 5بجے سے شام 7بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور کرفیو کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments