Saturday, May 23, 2026
ہومHomeاوپیک سے یو اے ای کا انخلا، عالمی تیل منڈی و امریکی...

اوپیک سے یو اے ای کا انخلا، عالمی تیل منڈی و امریکی مفادات پر اہم اثرات

ابوظہبی (این این آئی ) متحدہ عرب امارات کے اوپیک سے باضابطہ انخلا کے بعد عالمی تیل منڈی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے جس سے امریکا کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

عرب ٹی وی کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ یو اے ای کافی عرصے سے اوپیک کی پیداوار کی حدوں پر اعتراض کر رہا تھا کیونکہ اس نے اپنی تیل کی پیداوار بڑھانے میں سرمایہ کاری کی مگر اسے مکمل طور پر مارکیٹ میں نہیں لا سکا، اب اوپیک سے نکلنے کے بعد وہ زیادہ تیل فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہو گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد یو اے ای روزانہ تقریبا 2 ملین بیرل اضافی تیل فراہم کر سکتا ہے جس سے قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔رپورٹ میں شائع کی گئی ماہرین کی رائے کے مطابق اوپیک کی کمزور ہوتی گرفت امریکا کے لیے مثبت ہو گی کیونکہ اس سے تیل کی قیمتوں پر کارٹیل کا اثر کم ہو جائے گا۔اس دوران امریکا خود بھی تیل پیدا کرنے والا بڑا ملک بن چکا ہے اور موجودہ بحران میں اسے معاشی فائدہ ہوا ہے۔دوسری جانب یو اے ای کا یہ اقدام امریکا کے ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے سیاسی اور معاشی تعلقات کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ماہرین کی رائے ہے کہ مستقبل میں اوپیک کے دیگر ممالک بھی اس راستے پر چل سکتے ہیں تاہم تنظیم کے مکمل خاتمے کے بجائے اس کے کمزور ہونے کا امکان زیادہ ہے۔ علاقائی سطح پر اس فیصلے کے اثرات خلیجی تعاون کونسل پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments