بنوں،راولپنڈی(این این آئی) خیبرپختونخوا میں ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے خارجی کو ہلاک کیا، علاقے میں خوارج کی موجودگی اور نقل و حرکت پر مسلسل کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز ان کے نیٹ ورکس تباہ کرنے اور نقل و حرکت محدود کرنے میں موثر ثابت ہو رہے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

