Saturday, June 27, 2026
ہومHomeبیرسٹر امجد ملک کی علی ڈار سے خصوصی ملاقات؛ ملکی، بین الاقوامی...

بیرسٹر امجد ملک کی علی ڈار سے خصوصی ملاقات؛ ملکی، بین الاقوامی اور اوورسیز پاکستانیوں کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

لاہور (این این آئی) پنجاب کے صوبائی وزیر و وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب بیرسٹر امجد ملک اور مشیرِ وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و اسپیشل انیشی ایٹوز علی ڈار کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملکی، بین الاقوامی اور اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے داتا دربار غسل کی تقریب میں دعوت دینے پر علی ڈار کا شکریہ ادا کیا، جبکہ علی ڈار نے بیرسٹر امجد ملک کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وائس چیئرمین او پی سی نے کمیشن کے کردار، خدمات اور سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری مختلف منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے مؤثر حل اور پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں ان کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے مشیرِ وزیرِ اعلیٰ علی ڈار کو اوورسیز کمیشن پنجاب کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments