Saturday, October 3, 2026
ہومHomeخیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(این این آئی)خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 11دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بلوچستان میں بھی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے گورندر اور ماشکیل میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔دہشت گردوں نے ماشکیل میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments