Tuesday, May 5, 2026
ہومLatestحیدرآباد کنگز مین کو شکست، پشاور زلمی دوسری بار پی ایس ایل...

حیدرآباد کنگز مین کو شکست، پشاور زلمی دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے ہرا کر دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس فیصلہ کن معرکے میں زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

میچ کے آغاز میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان مارنس لبوشین نے 20 رنز بنائے۔ پشاور کی جانب سے ایرون ہارڈی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی شروعات اچھی نہ تھی اور کپتان بابر اعظم صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ایک وقت میں زلمی کے 4 کھلاڑی صرف 40 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے، تاہم ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ سے ٹیم کو سہارا دیا۔ ایرون ہارڈی 56 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ عبدالصمد نے 48 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ ایرون ہارڈی کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں فائنل دیکھنے کے لیے 32 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے جو پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ میچ سے قبل ہونے والی تقریب میں نامور گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کا جوش بڑھایا۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments