Tuesday, May 5, 2026
ہومLatestکویت سے 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر پاکستانی بحری جہازکراچی...

کویت سے 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر پاکستانی بحری جہازکراچی پہنچ گیا

کویت سے 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آنے والا پاکستانی بحری جہاز” خیرپور” پاکستان میں‌کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ جہاز اب کراچی پہنچ چکا ہے، جس سے ملک میں ڈیزل کی ضرورت کو پورا کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ ” خیرپور” جہاز کو ‘آبنائے ہرمز’ کے حساس راستے سے گزرنا تھا۔ مشرقِ وسطیٰ میں موجودہ تناؤ کی وجہ سے اس راستے پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے، تاہم ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے پاکستانی جہاز کو وہاں سے گزرنے کی خصوصی اجازت دی، جس کے بعد جہاز خلیجِ عمان سے ہوتا ہوا پاکستان پہنچا۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا یہ جہاز تین دن پہلے اس اہم سمندری راستے سے گزرا تھا۔ اب کراچی پہنچنے کے بعد جہاز سے ڈیزل نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments