Wednesday, October 21, 2026
ہومHomeسینئر صحافی راجہ عرفان عباس کی ہمشیرہ لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر...

سینئر صحافی راجہ عرفان عباس کی ہمشیرہ لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی

کھاریاں(این این آئی)سینئر صحافی راجہ عرفان عباس جنجوعہ کی ہمشیرہ محترمہ کو پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی ملنے پر ان کے رینک بیجز لگائے گئے۔ اس اعزاز کے حصول پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر سینئر صحافی راجہ عرفان عباس جنجوعہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور ہمارے لیے باعثِ فخر و اعزاز ہے کہ ہماری فیملی نسل در نسل پاک فوج کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی خدمت ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی ہمارا خاندان پاکستان اور پاک فوج کی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ملک و قوم کے دفاع اور سلامتی کی ضامن ہے، اور وطنِ عزیز کے لیے خدمات انجام دینا کسی بھی پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے۔آخر میں مختلف سماجی، صحافتی اور عوامی حلقوں کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل صاحبہ کو ترقی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل، مزید کامیابیوں اور ملک و قوم کے لیے بہترین خدمات کی دعا کی گئی

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments