Friday, October 23, 2026
ہومHomeعلی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ سے الزامات کے شواہد سامنے...

علی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ سے الزامات کے شواہد سامنے لانے کا مطالبہ

پشاور(این این آئی)سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے حالیہ بیان کو افسوس ناک، غیر ذمہ دارانہ اور پارٹی کے داخلی اتحاد کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا ہے۔ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ غیر جمہوری فیصلہ سازوں اور مبینہ گروپ کی سازش کا ذکر کرنے والے پہلے واضح کریں کہ وہ کون لوگ ہیں اور کن اراکین اسمبلی پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کمیٹی کی اجازت کے بغیر صوبائی صدر یا آئندہ وزیراعلی کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے گورنر راج کی راہ ہموار کی ہے تو اس حوالے سے شواہد سامنے لائے جائیں، اسی طرح اگر علی اصغر خان کو قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے تو اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی پیش کیا جائے۔علی امین گنڈاپور نے سوال اٹھایا کہ اگر خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی مشاورت کے ذریعے موجودہ بحران کا آئینی اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہتی ہے تو منتخب نمائندوں کو غدار، سازشی یا غیر جمہوری قرار دینے کا اختیار چند افراد کو کس نے دیا ہے؟

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments