Wednesday, October 21, 2026
ہومHomeوزیراعظم شہباز شریف کا پشاور کا دورہ منسوخ

وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور کا دورہ منسوخ

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کا منگل کو ہونے والا دورہ پشاور منسوخ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں، حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن و امان، انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ پشاور کے دوران گورنر ہاؤس میں ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہونا تھاجس میں صوبے کو درپیش اہم مسائل اور حالیہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کرنی تھی۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments