Thursday, October 22, 2026
ہومHomeوزیر مملکت برائے داخلہ کی مالدیپ کے وزیر داخلہ سے ملاقات ،دوطرفہ...

وزیر مملکت برائے داخلہ کی مالدیپ کے وزیر داخلہ سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے مالدیپ کے وزیر داخلہ علی احسان نے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم کی روک تھام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دوست ممالک کے ساتھ سکیورٹی تعاون اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ داخلی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، کیونکہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ جیسے مشترکہ چیلنجز کا مثر حل مربوط رابطوں ہی سے ممکن ہے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments