Thursday, October 22, 2026
ہومHomeپاک امریکہ تعلقات انتہائی اہم اور ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ

پاک امریکہ تعلقات انتہائی اہم اور ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جغرافیائی اہمیت اور پاکستان کی جوہری صلاحیت کے باعث امریکا کے لیے اسلام آباد کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے اس ضرورت کا موازنہ بھارت کے ایران کے ساتھ تعلقات سے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جوہری طاقت کا حامل ملک ہے اور جغرافیائی اعتبار سے امریکا کو اس کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے۔بھارتی ٹی وی نیٹ ورک 18 کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہنے کہا کہ انہیں ایسے ممالک کے ساتھ بھی تعلقات قائم رکھنے ہوتے ہیں جن کے ساتھ بعض معاملات پر اختلافات موجود ہوں۔ جس طرح بھارت کو ایران کے ساتھ تعلقات رکھنے اور اس کی قیادت سے ملاقاتیں کرنے کی ضرورت ہے، اسی طرح امریکا کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا اہم ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنا آسان نہیں، تاہم یہ امریکی خارجہ پالیسی کا لازمی حصہ ہے۔ ان کے بقول، پاکستان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے سے واشنگٹن کو ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی میں مدد مل سکتی ہے جن پر بھارت کو تشویش ہے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments