nni, Author at News Network International https://nni-news.com.pk/?author=1 NNI URDU Sun, 04 Aug 2024 14:03:06 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.6.2 https://nni-news.com.pk/wp-content/uploads/2024/07/cropped-nni-favicon-32x32.jpg nni, Author at News Network International https://nni-news.com.pk/?author=1 32 32 گلگت بلتستان میں ہیٹ ویو، گلیشیئرز پگھلنے سے سیلابی صورتحال https://nni-news.com.pk/?p=257786 Sun, 04 Aug 2024 13:30:29 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=257786 گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہیٹ ویو کے بعد گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کی وجہ سے پہاڑی علاقے سے گزرنے والی متعدد ندی نالوں میں طغیانی آرہی ہے، جس میں کئی سڑکیں اور سرکاری و نجی املاک بہہ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں شدید گرمی کی […]

The post گلگت بلتستان میں ہیٹ ویو، گلیشیئرز پگھلنے سے سیلابی صورتحال appeared first on News Network International.

]]>
گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہیٹ ویو کے بعد گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کی وجہ سے پہاڑی علاقے سے گزرنے والی متعدد ندی نالوں میں طغیانی آرہی ہے، جس میں کئی سڑکیں اور سرکاری و نجی املاک بہہ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں شدید گرمی کی تازہ لہر کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پانی کی سطح بلند ہونے سے مختلف سڑکوں، لنک روڈز، پھسو گوجال میں شاہراہ قراقرم، ہوٹلوں اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ممکنہ برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے بارے میں خبردار کیا ہے، جس سے نشیبی بستیوں کے لیے خطرہ ہے۔

The post گلگت بلتستان میں ہیٹ ویو، گلیشیئرز پگھلنے سے سیلابی صورتحال appeared first on News Network International.

]]>
صدر مملکت کا یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت https://nni-news.com.pk/?p=257783 Sun, 04 Aug 2024 13:27:58 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=257783 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے اہلکاروں کی بے […]

The post صدر مملکت کا یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے اہلکاروں کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے شہداء نے گراں قدر خدمات انجام دی۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کے جوان ملک کے مختلف حصوں میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کی جانب سے پولیس شہداء کو خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔

The post صدر مملکت کا یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت appeared first on News Network International.

]]>
پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل بارے نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید https://nni-news.com.pk/?p=257780 Sun, 04 Aug 2024 13:24:41 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=257780 لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی بنائی گئی ہے نہ کسی کرکٹر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق کمیٹی تشکیل […]

The post پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل بارے نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید appeared first on News Network International.

]]>
لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی بنائی گئی ہے نہ کسی کرکٹر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق کمیٹی تشکیل اور رپورٹ بنانے کا ٹاسک دینے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور حقائق سے منافی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں پر پابندی لگانے اور جرمانہ عائد کرنے کے سلسلے میں خبر من گھڑت ہے۔

The post پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل بارے نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید appeared first on News Network International.

]]>
اسحاق ڈار”یوم استحصال” کے موقع پر اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی واک کی قیادت کریں گے https://nni-news.com.pk/?p=257777 Sun, 04 Aug 2024 13:21:05 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=257777 اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار (آج) پیر کو ”یوم استحصال” کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی واک کی قیادت کریں گے، واک میں وزارت خارجہ کے افسران اور ملازمین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔نائب وزیر اعظم […]

The post اسحاق ڈار”یوم استحصال” کے موقع پر اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی واک کی قیادت کریں گے appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار (آج) پیر کو ”یوم استحصال” کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی واک کی قیادت کریں گے، واک میں وزارت خارجہ کے افسران اور ملازمین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔نائب وزیر اعظم اور دیگر مقررین بعد ازاں واک کے شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔

دریں اثناء ”یوم استحصال” کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد ” 5 اگست کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات۔ پانچ سال” کے موضوع پر ایک سیمینار کی میزبانی کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ تقریب کی مہمان خصوصی ہونگی۔

The post اسحاق ڈار”یوم استحصال” کے موقع پر اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی واک کی قیادت کریں گے appeared first on News Network International.

]]>
نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ 14اگست سے آپریشنل کیے جانے کا امکان https://nni-news.com.pk/?p=257774 Sun, 04 Aug 2024 13:17:15 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=257774 کراچی/ کوئٹہ(این این آئی) نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 14اگست سے آپریشنل کیے جانے کا امکان ہے ،جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ ممکنہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بطور پہلی پرواز لینڈ کرے گی۔ […]

The post نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ 14اگست سے آپریشنل کیے جانے کا امکان appeared first on News Network International.

]]>
کراچی/ کوئٹہ(این این آئی) نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 14اگست سے آپریشنل کیے جانے کا امکان ہے ،جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ ممکنہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بطور پہلی پرواز لینڈ کرے گی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محتاط اندازے کے مطابق 54ارب 98کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جس پر ایئر بس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں۔

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کا اہم منصوبہ ہے۔ چین کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ تعمیر کیا ہے۔

The post نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ 14اگست سے آپریشنل کیے جانے کا امکان appeared first on News Network International.

]]>
اپنی چھت… اپنا گھرپائلٹ پروگرام کے ماڈل گھر تیار،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف14 اگست کوافتتاح کریں گی https://nni-news.com.pk/?p=257772 Sun, 04 Aug 2024 13:10:29 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=257772 لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے عزم…… ہر بے گھر کے لئے ”اپنی چھت … اپنا گھر” پروگرام پر تیزی سے کام جار ی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اپنی چھت …اپنا گھرپروگرام کے تحت تین ماڈل کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے […]

The post اپنی چھت… اپنا گھرپائلٹ پروگرام کے ماڈل گھر تیار،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف14 اگست کوافتتاح کریں گی appeared first on News Network International.

]]>
لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے عزم…… ہر بے گھر کے لئے ”اپنی چھت … اپنا گھر” پروگرام پر تیزی سے کام جار ی ہے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اپنی چھت …اپنا گھرپروگرام کے تحت تین ماڈل کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے بھی روک دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف 14 ـ اگست کو اپنی چھت …اپنا گھر پروگرام کی لانچنگ کریں گی۔ اپنی چھت … اپنا گھر پروگرام کے پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل گھر تیار کیے گئے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کی سہولت کے لئے ٹال فری نمبر متعارف کروانے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پی آئی ٹی بی اپنی چھت … اپنا گھر پروگرام کے لئے خصوصی پورٹل تیار کرے گا۔ اپنی چھت… اپنا گھر پروگرام کے خواہش مند گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر)اسد اللہ خان نے اپنی چھت …اپنا گھر پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپنی چھت … اپنا گھر پروگرام فارم ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

ایک تا پانچ مرلہ تک پلاٹ مالکان گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر گھر کے مالکان کو آسان قسط پر قرضہ ادا کرنے کی سہولت ملے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری زمین پر گراؤنڈ اور تین منزلہ اپارٹمنٹ کے پروگرام کا پی سی ون منظور،فزیبلٹی سٹڈی جلد ہوگی۔ پرائیویٹ سکیموں میں تین اور پانچ مرلہ کے گھر ”پھاٹا” کے الاٹیز کو ملیں گے۔

پھاٹا کے الاٹی پرائیویٹ سکیم میں گھر لینے پر پانچ سال میں گھر کے اقساط ادا کریں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت پنجاب پرائیویٹ سکیم میں گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کے لئے سبسڈی دے گی۔

کسی بھی شہر یا گاؤں میں 70ہزار پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے۔ پانچ مرلہ تک پلاٹ کے مالک کو گھر بنانے کے لئے بلا سود قرض ملے گا۔ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز پر حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔

The post اپنی چھت… اپنا گھرپائلٹ پروگرام کے ماڈل گھر تیار،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف14 اگست کوافتتاح کریں گی appeared first on News Network International.

]]>
نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں https://nni-news.com.pk/?p=69356 Tue, 16 Jul 2024 07:05:17 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=69356 لاہور(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں۔انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں بغیر کسی فنکار کا نام لئے اداکارہ نے محرم کے دنوں سیروسیاحت کرنے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔نور بخاری نے لکھا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت افسوس […]

The post نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں۔انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں بغیر کسی فنکار کا نام لئے اداکارہ نے محرم کے دنوں سیروسیاحت کرنے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔نور بخاری نے لکھا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ کوئی چھٹیاں منارہا ہے، کوئی پارٹی کررہا ہے جبکہ کچھ لوگ مظلومین کربلا کا دکھ منارہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سادہ سی بات واضح کرتی ہے کہ کون یزید کے لشکر سے تھا اور کون حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ۔اداکارہ نے اپنے مداحوں اور فنکاروں سے محرم الحرام کے دنوں کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

The post نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں appeared first on News Network International.

]]>
190ملین پاؤنڈ ریفرنس، سابق وزیر زبیدہ جلال، سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا بیان قلمبند https://nni-news.com.pk/?p=47602 Sat, 13 Jul 2024 13:24:36 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=47602 راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر مملکت زبیدہ جلال اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی […]

The post 190ملین پاؤنڈ ریفرنس، سابق وزیر زبیدہ جلال، سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا بیان قلمبند appeared first on News Network International.

]]>
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر مملکت زبیدہ جلال اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کی لیگل ٹیم اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا بھی پیش ہوئے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق وزیر مملکت زبیدہ جلال اور ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان عدالت میں پیش ہوئے، زبیدہ جلال اوراعظم خان کا بیان قلمبند کیاگیا۔عدالت نے پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور اعظم خان کے بیانات پر جرح آئندہ سماعت پر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 20 جولائی تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے نیب ریفرنس میں ضمانت کی درخواست دائرکی گئی۔ جس پر عدالت نے نیب کو 15 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

The post 190ملین پاؤنڈ ریفرنس، سابق وزیر زبیدہ جلال، سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا بیان قلمبند appeared first on News Network International.

]]>
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا https://nni-news.com.pk/?p=47600 Sat, 13 Jul 2024 13:17:00 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=47600 راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اب کیا فائدہ حکومت میں آنے […]

The post بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا appeared first on News Network International.

]]>
راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا، اسٹیبلشمنٹ کو صاف اور شفاف انتخابات کرانے ہوں گے، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں بنیں گے، ملک بچانا ہے تو واحد راستہ صاف و شفاف الیکشن ہے، آئندہ سال کا بجٹ موجودہ بجٹ سے زیادہ سخت ہوگا، عوام پر ٹیکسوں کی بارش کی جارہی ہے۔مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کیلئے تیار ہوں لیکن ہماری تین شرائط ہیں، ایک میرے کیسز ختم کریں، دوسرا ہمارے لوگوں کو رہا کریں، تیسرا ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، میں نے جنرل باجوہ سے دو مرتبہ مزاکرات کئے، ہم نے اس وقت اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی، اس وقت ہمیں بتایا گیا بڑے صاحب انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، فیصلہ مثبت پیش رفت ہے، جس سے عوام کو امید ملی ہے، اللہ کا شکر ہے سپریم کورٹ کے جج رول آف لاء کیلئے کھڑے ہوگئے، رول آف لاء میں طاقتور قانون کے نیچے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس منیر نے طاقت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے تھے، سب کو پتہ تھا اسٹیبلشمنٹ اور قاضی فائز عیسیٰ کہاں کھڑے ہیں، ہمیں الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا، ہمارے امیدواروں کو کاغذات فائل نہیں کرنے دیے گئے، قاضی فائز عیسیٰ نے ہم سے ہمارا پارٹی نشان چھین لیا، ہمارے امیدواروں کو ایک حلقے میں چار چار نشانات الاٹ کئے گئے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کو اب ڈر ہے حلقے نہ کھولے جائیں خاص طور پر اسلام آباد کے تین حلقے، ن لیگ ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتی ہے، نواز شریف تصدیق شدہ مجرم اور مفرور ہے اسکے سارے کیسز کیسے ختم ہوگئے؟عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے میرا سوال ہے کہ کیا اخلاقی طور پر ان کو میرے کیسز میں بیٹھنا چاہیے، جسٹس گلزار کے پانچ رکنی بنچ نے کہا تھا قاضی فائز عیسیٰ کو میرے کیسز نہیں سننے چاہئیں، چیف جسٹس کی اہلیہ کے میرے خلاف بیانات آن ریکارڈ ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو اگر کوئی شرم ہے تو مستعفی ہوجائے، اس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری 8 فروری اور ہیومن رائٹس کی پٹیشنز کیوں نہیں سنی جارہیں، میں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ان پٹیشنز پر خط بھی لکھا۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا ڈاکہ نہیں بھولا جاسکتا، امریکی کانگریس بھی کہہ رہی ہے فراڈ الیکشن ہوئے، ایک چھوٹی سے ایلیٹ ملک پر قابض ہے، سپریم کورٹ ہی اس ایلیٹ کو قانون کے نیچے لا سکتی ہے۔عمران خان نے بتایا کہ ایک سال سے جیل میں ہوں صرف تین ڈشز کھارہا ہوں، کتابیں پڑھتا ہوں، ورزش کرتا ہوں اور عبادت کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بھوک ہڑتال کرونگا اور اسے ہم عالمی سطح پر اجاگر کرینگے، میں ڈرنے والا نہیں، میرے کمرے میں ایک بلی آتی تھی جو مجھ سے مانوس ہوگئی تھی سنا ہے اسکا بھی تبادلہ کررہے ہیں۔پارٹی اختلافات ختم ہونے کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ پارٹی اختلافات ہمارا اندرونی معاملہ ہے اس کو چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن عباد کا بیٹا انتقال کرگیا اسکو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے عباد کا طبی معائنہ کرایا جائے، میں نے سنا ہے عباد نے جیل میں خودسوزی کی کوشش کی ہے، رانا ثناء اللہ کس حیثیت میں کہہ رہا ہے عمران خان کو ہم نے جیل میں رکھا ہوا ہے

The post بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا appeared first on News Network International.

]]>
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار https://nni-news.com.pk/?p=47598 Sat, 13 Jul 2024 13:14:41 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=47598 اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل فیصلوں کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں،آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے […]

The post وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل فیصلوں کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں،آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائیگا،نیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا ،انشا اللہ قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کے قرض پروگرام پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 7 ارب امریکی ڈالرز ملیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے ،مشکل فیصلوں کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال سے نکالنے میں آئی ایم ایف معاہدہ اہم ثابت ہوا ،مشکل وقت میں ساتھ دینے پر آئی ایم ایف کے مشکور ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اولین بنیادوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے اور معاشی استحکام کو فروغ حاصل ہوا۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم اور صوبائی وزراء اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا ،انشا اللہ قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کو استحکام سے مضبوط اور پائیدار بحالی کی طرف لے جانا ہمارا عزم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کامیابی اس روز ہوگی جس دن ہم قرض سے نجات پائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان اقدامات سے ملک کی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے اور شہریوں کے لئے پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہیں متعین کرنے میں مدد ملے گی ۔ شہبازشریف نے کہاکہ حکومت پالیسی ریفارمز اور مالیاتی اہداف پر سختی سے کاربند ہو کر ملک کے کم آمدن والے طبقے کا سہارا بنی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے معیشت میں بہتری کے لئے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم کیا، پائیدار شرح نمو حاصل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کو استحکام کے مرحلے سے آگے بڑھ کر طاقتور معیشت کی طرف جانا ہوگا ،انشاء اللہ ہمارے اقدامات سے معاشی ترقی کا سفر مکمل ہوگا ۔

The post وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار appeared first on News Network International.

]]>