اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل فیصلوں کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں،آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائیگا،نیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا ،انشا اللہ قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کے قرض پروگرام پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 7 ارب امریکی ڈالرز ملیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے ،مشکل فیصلوں کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال سے نکالنے میں آئی ایم ایف معاہدہ اہم ثابت ہوا ،مشکل وقت میں ساتھ دینے پر آئی ایم ایف کے مشکور ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اولین بنیادوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے اور معاشی استحکام کو فروغ حاصل ہوا۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم اور صوبائی وزراء اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا ،انشا اللہ قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کو استحکام سے مضبوط اور پائیدار بحالی کی طرف لے جانا ہمارا عزم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کامیابی اس روز ہوگی جس دن ہم قرض سے نجات پائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان اقدامات سے ملک کی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے اور شہریوں کے لئے پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہیں متعین کرنے میں مدد ملے گی ۔ شہبازشریف نے کہاکہ حکومت پالیسی ریفارمز اور مالیاتی اہداف پر سختی سے کاربند ہو کر ملک کے کم آمدن والے طبقے کا سہارا بنی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے معیشت میں بہتری کے لئے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم کیا، پائیدار شرح نمو حاصل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کو استحکام کے مرحلے سے آگے بڑھ کر طاقتور معیشت کی طرف جانا ہوگا ،انشاء اللہ ہمارے اقدامات سے معاشی ترقی کا سفر مکمل ہوگا ۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...