لاہور(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں۔انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں بغیر کسی فنکار کا نام لئے اداکارہ نے محرم کے دنوں سیروسیاحت کرنے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔نور بخاری نے لکھا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ کوئی چھٹیاں منارہا ہے، کوئی پارٹی کررہا ہے جبکہ کچھ لوگ مظلومین کربلا کا دکھ منارہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سادہ سی بات واضح کرتی ہے کہ کون یزید کے لشکر سے تھا اور کون حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ۔اداکارہ نے اپنے مداحوں اور فنکاروں سے محرم الحرام کے دنوں کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...