Wednesday, June 17, 2026
ہومLatestپاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں 11 ماہ کے دوران 20...

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں 11 ماہ کے دوران 20 فیصد اضافہ

لاہور( این این آئی) پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس نے ایک نئی تاریخی بلندی حاصل کر لی، رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی تک پاکستان نے 4 ارب 19 کروڑڈالرکی ریکارڈ آئی ٹی ایکسپورٹس کیں، جو گزشتہ مالی سال کیاسی عرصے کے مقابلے میں 71 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں،اس نمایاں اضافے نے آئی ٹی سیکٹرکو ملک کی برآمدی معیشت کا ایک اہم ستون بنا دیا ہے۔

صرف مئی 2025 میں آئی ٹی ایکسپورٹس کاحجم 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔ اگرچہ ماہانہ بنیاد پر آئی ٹی برآمدات میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی،تاہم سالانہ بنیاد پر یہ 13 فیصد اضافے کے ساتھ مثبت رجحان برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔
٭٭٭٭٭

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments