Thursday, October 22, 2026
ہومHomeمالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا وزیر اعظم ہائوس آمد پر...

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا وزیر اعظم ہائوس آمد پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا

اسلام آباد(این این آئی)مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا وزیر اعظم ہائوس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔بدھ کو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوئی۔وزیراعظم ہائوس آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مالدیپ کے صدر کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔سلامی کے چبوترے پر مالدیپ کے صدر کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔مالدیپ کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ارکان اور وزیراعظم ہائوس کے اعلی حکام کا مالدیپ کے صدر کے ساتھ تعارف کرایا۔مالدیپ کے صدر نے اس موقع پر اپنے وفد کا وزیر اعظم سے تعارف کرایا۔مالدیپ کے صدر نے وزیراعظم ہائوس کے سبزہ زار میں پودا لگایا اور دونوں ملکوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی ۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments