Tuesday, May 12, 2026
ہومLatestبیرونی جیلوں سے رہا پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات سامے آگئیں

بیرونی جیلوں سے رہا پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات سامے آگئیں

اسلام آباد(این این آئی)وزارت خارجہ نے بیرونی ممالک کی جیلوں سے رہا پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دی۔گذشتہ روز وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ممالک کے جیلوں سے رہا ہونے والے شہریوں کی تفصیلات پیش کیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ساڑھے بارہ ہزار سے زائد پاکستانی قیدی بیرون ملک جیلوں سے رہا ہوئے جبکہ 21ہزار 480تاحال قید ہیں۔قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بغداد سے سب سے زیادہ 4863، جدہ 1947پاکستانی قیدی رہا ہوئے۔

اس کے بعد کوالالمپور سے 1650، دبئی سے 1899، ریاض سے 863، مسقط سے 371، ماسکو سے 93 پاکستانیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔وزارت خارجہ کے مطابق استنبول سے 30، زمبابوے سے67، نیویارک سے 18پاکستانی قیدی رہا ہوئے جبکہ ہیرس سے 91، بنکاک سے 16، انقرہ سے 125 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ 21480پاکستانی قیدی تا حال بیرون ملک جیلوں میں قید ہیں جن میں سے متحدہ عرب امارات میں 5297جبکہ سعودی عرب کی جیلوں میں 10ہزار 745پاکستانی قید ہیں۔ اس کے علاوہ ترکیہ میں 190، عمان 578، قطر میں 601، ملائیشیا میں448، بھارت میں 738، یونان میں 516، چین میں 452، بحرین میں 218، جرمنی میں 105 پاکستانی قید ہیں۔اس کے علاوہ ایران میں 169، امریکہ میں 131 جبکہ عراق میں 81 پاکستانی قید ہیں۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments