اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر قائم سی ڈی اے متاثرین کمیشن کا اجلاس منگل کو سی ڈی اے کانفرنس روم میں ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کی ۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز اور چیئر مین سی ڈی اے عامر احمد علی کے علاوہ ادارے کے دیگر حکام نے شرکت کی- اجلاس میں سی ڈی اے حکام نے متاثرین کے مسائل پر ہونے والی پیش رفت پر کمیشن کو آگاہ کیا- وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہم عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور متاثرین کے مسائل فی الفور حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں – وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم متاثرین کو ان کے جائز حقوق ہر صورت دیں گے اور اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کو مدنظر رکھا جائے گا۔
مقبول خبریں
چیئرمین سینیٹ اور ڈسکہ کے ووٹ چوروں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی’مریم اورنگزیب
لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈسکہ کے ووٹ چوروں کی چیخیں...
(ن)لیگ کا لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری
لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے خلاف رواں ماہ اعلان کئے گئے لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج...
امریکا اور سعودی عرب کے عسکری تعلقات میں پیش رفت ہو رہی ہے،پینٹاگان
واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے باور کرایا ہے کہ امریکا سعودی عرب کی ایک تزویراتی اتحادی کی حیثیت سے اس کی مدد...
سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر فیصلہ خوش آئند ہے،شیری رحمن
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیر ی رحمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس...
بلاول بھٹو زرداری کا عبداللطیف منگریو کو چوتھی برسی پر خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مرحوم رہنما و سابق ایم پی اے عبداللطیف منگریو کو چوتھی برسی...