لاہور(این این آئی) دورہ بنگلا دیش کیلئے ہیڈکوچ قومی وائٹ بال ٹیم مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن 6 یا 7 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، مائیک ہیسن کی آمد پر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے۔سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد حتمی سکواڈ کا اعلان کرے گی، ڈھاکہ میں شیڈول 3 ٹی 20 میچز کیلئے ٹیم کا کیمپ کراچی میں لگائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف ایک بار پھر نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جائے گا، تاہم بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں، بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کیلئے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی سلیکشن کے امکانات ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ کیلئے روانہ ہوگی، دورہ بنگلادیش میں قومی کرکٹ ٹیم نے 3 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔یاد رہے کہ مائیک ہیسن گزشتہ ماہ بنگلادیش کیخلاف سیریز ختم ہونے کے بعد چھٹی پر نیوزی لینڈ چلے گئے تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...