کراچی (این این آئی)”سمال ٹاؤن بگ ڈریمز” یہ سلوگن ہے لیاری فٹبال اکیڈمی کا جو پہلی مرتبہ اگلے ماہ اوسلو میں ہونے والے ناروے کپ میں شرکت کرے گی۔ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔پاکستان سے پہلی مرتبہ لیاری فٹبال اکیڈمی کو ملی ہے ناروے کپ میں انٹری۔ انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے کے ایم سی اسٹیڈیم میں جونیئر ٹیم نے ڈیرہ ڈال لیا ہے۔تیکنیک میں بہتری اور گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کے لیے جارحانہ انداز اپنانے سمیت دیگر ڈرلز پر کوچز کام کر رہے ہیں۔ اسکواڈ میں کچھ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنھیں ناروے کپ کھیلنے کا تجربہ ہے۔ٹیم سلیکٹر اور اکیڈمی کے صدر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا تعلق لیاری سمیت کراچی کے دیگر علاقوں اور اندورن سندھ سے ہے۔ ناروے کپ 26 جولائی سے اوسلو میں شروع ہوگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...