اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ڑی ڈونگ نے کہا ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان اور چین کے باہمی روابط میں اضافہ ہوا ہے، چار ماہ کے اندر پاک چین قیادت کی دوبارہ ملاقات دو طرفہ قریبی تعلق کا مظہر ہے۔ جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ چینی وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران صدر وزیراعظم ،ا سپیکر، چیئرمین سینیٹ ، آرمی چیف اور دیگر سکیورٹی عہدیداروں سمیت پاکستانی قیادت سے چینی شہریوں کے تحفظ کا معاملہ اٹھایا ہے، چین چاہتا ہے کہ اس کے شہریوں پر حملوں میں ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچیں۔اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے چینی شہری معصوم تھے اور پاکستان کی ترقی کے منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایس سی او کا کامیاب انعقاد ہوا، چینی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ گوادر کے جدید ائیر پورٹ کا افتتاح کیا جبکہ چینی وزیراعظم کے دورے کے دوران کئی اہم ایم او یوز پر بھی دستخط ہوئے۔چینی سفیر نے کہا کہ چین کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقاتوں میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور چینی شہریوں پر حملوں کی تحقیقات کریں گے۔جیانگ ڑی ڈونگ کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردی سے لڑ کر قربانیاں دینے والی پاکستانی فوج اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا...
پاکستان کا پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو...
سندھ کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، مراد علی شاہ کی ہدایت
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں...
پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن...
متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں...