فیروزپور(این این آئی)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں چھکا لگاتے ہی بلے باز موت کے منہ میں چلا گیا۔انڈین میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروز پور کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلے باز گینڈ پر چھکا لگتا ہے۔تاہم چھکا لگانے کے بعد بلے باز کو پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھتے اور پھر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بلے باز کو بے ہوش دیکھ کر باقی کھلاڑی دوڑ پڑتے ہیں اور اسے سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسسیٹیشن) کی کوشش کرتے ہیں، تاہم وہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔اس کی شناخت ہرجیت سنگھ کے نام سے ہوئی جسے کرکٹ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ ہرجیت سنگھ فیروز پور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2024 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ ممبئی میں پیش آیا تھا جہاں کرکٹ میچ کے دوران ایک 42 سالہ شخص کی بھی موت ہوگئی تھی۔اس کی شناخت رام گنیش تیوار کے نام سے ہوئی تھی، وہ شہر کے کشمیرا علاقے میں ایک فارم ہاؤس میں ایک کمپنی کی طرف سے منعقدہ میچ میں چھکا لگانے کے فوراً بعد گر گیا تھا۔رام گنیش تیوار کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے لوگوں کی موت کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...