اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران

0
28

تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں

اور کسی بھی نئے اسرائیلی حملے کا بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیں گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ابوالفضل شکارچی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے جنگ بندی کے آپشن کو کبھی قبول نہیں کیا۔

اسرائیل مکمل طور پر ناقابل اعتماد ہے۔ وہ دنیا میں بھی اور ایران میں بھی ناقابل اعتبار ہے۔