سی پیک کے تحت 25.17 ارب ڈالر لاگت کے 38 منصوبے مکمل کر لیے گئے

0
87

اسلام آباد (این این آئی)سی پیک کے تحت 25.17 ارب ڈالر لاگت کے 38 منصوبے مکمل کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سی پیک کے مکمل ،جاری اور پائپ لائن منصوبوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں 18 ارب ڈالر لاگت کے انرجی کے 17 منصوبوں کی تکمیل ہوگئی۔سرکاری دستاویز کے مطابق سی پیک کے تحت 6.54 ارب ڈالر کے انفراسٹرکچر کے 7 منصوبے مکمل ہوگئے ۔ دستاویز کے مطابق گوادر میں 56 کروڑ ڈالر لاگت کے 5 منصوبے مکمل کر لیے گئے، سماجی اقتصادی ترقی کے 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے 9 منصوبے مکمل کر لیے گئے۔ سر کاری دستاویز کے مطابق سی پیک فیز ون کے تحت 2.45 ارب ڈالر کے 24 منصوبے جاری ہیں ،71 کروڑ ڈالر کے 5 انفراسٹرکچر، گوادر میں 1.19 ارب ڈالر کے 5 منصوبے جاری ہیں ،سماجی اقتصادی ترقی کے 13 کروڑ ڈالر لاگت کے 8 منصوبے جاری ہیں۔ دستاویز کے مطابق سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے 42 کروڑ ڈالر لاگت کے 4 منصوبے جاری ہیں ،سی پیک کے فیز ون کے تحت 26 منصوبے پائپ لائن میں ہیں، پائپ لائن میں ان 26 منصوبوں کی لاگت 26.75 ارب ڈالر ہے۔