دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئیں’ بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد

0
19

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں دہشت گرد حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب لوکوشیڈ پر کھڑی ٹرین کی بوگیوں سے برآمد دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔دہشت گرد حملے میں جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں متاثر ہوئی تھیں۔ ٹرین کی 8 بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے اسٹیشن لائی گئی تھیں۔ کچھی کے علاقے مشکاف سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کو کوئٹہ لایا گیا تھا۔بولان میں دہشتگردی کا نشانہ بننیوالی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔ بوگیوں پر گولیوں کے نشان اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کیلئے روانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ11 مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا۔