خیبر پختونخوا، وزیراعلیٰ ہاؤس کے اخراجات میں 10 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

0
57

پشارو(این این آئی) رواں مالی سال کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں کئی گنا اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں 10 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، سیکریٹ فنڈ، صوابدیدی فنڈ، تحائف اور تفریح کیلئے مختص بجٹ سے 68 کروڑ روپے زائد خرچ کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی نے رواں مالی سال کیلئے مختص پانچ کروڑ صوابدیدی فنڈ کی بجائے 50 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں خزانے سے 45 کروڑ روپے زائد خرچ کیے ۔ ایک سال کے دوران تحائف اور تفریح کی مد میں 11 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جبکہ بجٹ میں تحائف اور تفریح کیلئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ نے مختص فنڈز سے رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفرح کی مد میں 8 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے ہیں۔رواں مالی سال کیلئے سیکریٹ فنڈ چارجز کی مد میں 5 کروڑ مختص کیے گئے تھے تاہم 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔