کراچی/شکارپور(این این آئی) 14اگست 2023 کو سکھر میں قتل ہونے والے صحافی جان محمد مہر کا قاتل شکارپور پولیس سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صحافی جان محمد مہر کا قاتل شیرو مہر شکارپور پولیس مقابلے میں مارا گیا، سندھ پولیس نے صحافی کے قاتل کو منطقی انجام تک پہنچایا۔ وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صحافی جان محمد مہر کا قاتل شیرو مہر مقابلے میں مارا گیا، پولیس نے کوشش کی تھی ملزم کو زندہ گرفتار کیا جائے، شکارپور پولیس ڈاکوئوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے بتایا کہ صحافی جان محمد مہر قتل کیس کا مرکزی ملزم شیرو ہلاک ہوگیا، کچے میں آپریشن کے دوران ملزم کے بیٹے کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے، آپریشن کے دوران متعدد ڈاکوئوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ناصر آفتاب کے مطابق سندھ حکومت نے مرکزی ملزم کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے شکارپور پولیس کیلیے تعریفی اسناد کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرت قابلِ تحسین ہے۔ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائی قانون کی بالادستی کا واضح پیغام ہے، سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے اقدامات کر رہی ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔سکھر سے تعلق رکھنے والے صحافی جان محمد مہر کو 14 اگست 2023 کو سکھر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔مقتول پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے دفتر سے گھر جا رہے تھے۔ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انہیں سر، آنکھ، گلے اور کلائی میں گولیاں لگیں۔ انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایف آئی آر میں 11 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کو ملزم ٹھہرایا تھا۔ مقتول کے بھائی نے شکایت کی کہ جان محمد مہر کو بااثر افراد سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں اور انہیں ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔قتل کی تحقیقات کیلیے 7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)بھی تشکیل دی تھی جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی، رینجرز، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے افسران شامل تھے۔
مقبول خبریں
ایسا جواب دیں گے کہ مائیں بچوں کو ڈرائیں گی کہ پاکستان آیا ہے،...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھارت پر ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ ایسا جواب دیں...
سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے،...
محکمہ داخلہ نے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر”محفوظ پنجاب ایکٹ ”کا مسودہ تیار کر...
لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا تاریخ ساز اقدام سامنے آیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ''محفوظ پنجاب ایکٹ...
صحافی جان محمد مہر کا قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک،وزیرداخلہ سندھ نے تصدیق کردی
کراچی/شکارپور(این این آئی) 14اگست 2023 کو سکھر میں قتل ہونے والے صحافی جان محمد مہر کا قاتل شکارپور پولیس سے مقابلے کے دوران...
بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں
نئی دہلی (این این آئی)بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانزٹ...