بیجنگ (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ دہشتگرد سی پیک کی شاندار پیش رفت کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، چینی منصوبوں پر 12 ہزار مستقل فوجی اہلکار تعینات کیے ہیں۔بیجنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان نہ صرف چین کی مدد حاصل کرے گا بلکہ ٹیکنالوجی سمیت جدید تحقیق سے بھی فائدہ اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان ایک مضبوط اور غیر مشروط تعلق ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جدید اور اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجیز سے پاکستان کو زراعت کے شعبے میں خاص طور پر فائدہ ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان برآمدات بڑھانے اور صنعت میں پیداواری صلاحیت اور مسابقت کی بہتری کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ایک مضبوط پلیٹ فارم کے لیے تعاون کے بے پناہ امکانات ہیں۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...