سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جنوری میں 6 کم عمر بچوں سمیت11 کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گائوں بدھل میں شہیدہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ زہر آلود پانی پینے سے شہید ہونے والوں میں بیشتر بچے جبکہ ایک عمر رسیدہ جوڑا بھی شامل تھا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے کے دوران 37 شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلباء شامل تھے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے بیشتر کے خلاف کالے قوانین” پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے” کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دران ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچایا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...