لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ گیا۔گرمی کے پیش نظر
کھلاڑیوں کے لیے ‘ہیٹ رول’ بنا دیا گیا، درجہ حرارت 30 اعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے اوپر ہوا تو پلیئر 10 منٹ کا بریک لے سکیں گے،
یہ سہولت صرف کھلے آسمان تلے کھیلنے والے پلیئرز کو ملے گی۔بریک کے دوران کھلاڑی کورٹ سے باہر تو جا سکتے ہیں لیکن کوچنگ یا میڈیکل ٹریٹمنٹ نہیں لے سکتے۔
ایونٹ کے پہلے دن پہلا اپ سیٹ ہوا، روس کے ڈینیل میدویدیف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ ارینا سبالینکا نے کامیابی حاصل کی جبکہ اسپین کے کارلوس الکاریز بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران درجہ حرارت سابقہ ریکارڈ 35.7 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔