اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے تارے توڑ کر لانے کی بات کی تھی اور پرفارمنس زیرو ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں این اے 75 کے معاملے پر حاضر ہوئے ہیں،ڈسکہ میں کھلم کھلا پاکستان کے آئین کو چیلنج کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے سکواڈز موٹر بائیکوں پر فائرنگ کرتے رہے،پی ٹی آئی نے پری پلان دھاندلی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے ہم نے الیکشن کمیشن میں استدعا کی ہے،کارکن کسی جماعت کا بھی ہو کسی کی جان سے کیوں کھیلا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کے ملازمین کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ قانون کے مطابق کام کرنا ہے ،اس جماعت نے تارے توڑ کر لانے کی بات کی تھی اور پرفارمنس زیرو ہے۔ انہوںنے کہاکہ لنگر خانے کھول کر عوام کی خدمت ہوتی ہے اور نہ ہی ملک ترقی کرتا ہے۔خرم دستگیر نے کہاکہ حکومت پنجاب ناکام ہے 96گھنٹوں سے یہ معاملہ چل رہا ہے،الیکشن کمیشن کے 20 افسران کے فون بند ہو جانا حیران کن عمل ہے۔خرم دستگیر خان نے کہاکہ اس حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...