ایران نے اگر نیک نیتی دکھائی تو پابندیاں ہٹا سکتے ہیں، ٹرمپ

0
31

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیکہا ہے کہ اگر ایران نیک نیتی کا مظاہرہ کرے تو امریکہ اس پر عائد پابندیاں ختم کر سکتا ہے۔انہوں نے یہ بات امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی، جہاں انہوں نے مزید کہا کہ “ایران اس وقت جوہری منصوبے پر واپس جانے کا سوچ بھی نہیں رہا، وہ بہت تھکا ہوا ہے”۔ٹرمپ نے مزید بتایا کہ “ایران کے پاس امریکی حملوں سے پہلے یورینیم منتقل کرنے کا وقت ہی نہیں تھا”۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ ایران کے لیے بہت مہنگی ثابت ہوئی ہے اور تہران جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے صرف چند ہفتے دور تھا۔امریکی صدر نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ” یورینیم افزودگی” ایک خطرناک اصطلاح ہے اور ایران کو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔