موجودہ حالات میں عوامی اجتماعات کرنا کوئی دانشمندی نہیں’ عثمان بزدار

0
80

لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عوامی اجتماعات کرنا کوئی دانشمندی نہیں،ذاتی مفادات کی خاطر زندگیوں سے کھیلنا سنگدلی ہے،میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔معمر افراد کو کرونا ویکسین کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایکسپو سینٹر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انتظامات کا جائزہ لیا ہے جو بہترین ہیں ۔ اپنی تبدیلی کے حوالے سے سوال پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی اور وزیراعظم کی تصاویر لگی ہوئی ہیں جس پر عثمان بزدار نے کہا کہ میں نے اپنی تشہیری تصاویر کہیں نہیں دیکھیں۔سینٹرہسپتال لاہور کے دورے پر وزیراعلی نے اعلان کیا کہ کرونا ویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں کے لئے علیحدہ بس سروس چلارہے ہیں۔