لاہور( این این آئی)سینئر اداکارائوں ثمینہ پیرزادہ اوربشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ شہری کوروناویکسین کے حوالے سے کسی شکوک و شبہات کا شکارنہ ہوں ،یہ ہماری حفاظت کیلئے ہے ، سینئر سٹیزن حکومت کے بتائے ہوئے طریق کا رکے مطابق رجسٹریشن کرائیں اورویکسی نیشن کرائیں ۔ یاد رہے کہ دونوں سینئر خواتین اداکارائوںنے کورونا کی ویکسی کرا لی ہے ۔ ایک انٹرویو میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ حکومت کی جانب بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور میں انہیں بھرپورسراہتی ہوں ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی طرح کے شکوک و شبہات میںنہیں پڑناچاہیے ،یہ ویکسی نیشن ہماری حفاظت کے لئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو جلد از جلد اس وباء سے چھٹکارامل جائے اورمعمولات زندگی بحال ہوں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...