کسی ایوارڈ تقریب میں ڈانس پرفارمنس کیلئے کئی دن اور راتیں مشق کرنا پڑتی ہے، ریشم

0
153

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کسی بھی ایوارڈ تقریب میں ڈانس پرفارمنس کیلئے کئی دن اور راتیں مشق کرنا پڑتی ہے تب جا کر آپ پرفیکٹ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اداکارہ ریشم نے لکس ایوارڈ کی تقریب کے لئے ”میں نے پائوں میںپائل باندھی تو نہیں ” پر پرفارم کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جسے ان کے پرستاروں کی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے ۔ ریشم نے کہا ہے کہ اس ڈانس پرفارمنس کیلئے کئی دن اور راتیں ڈانس کی مشق کی اور تب جا کر اس میں وہ نکھار آیا جو اس گیت کی شان ہے ۔ اس گیت میں ریشم اداکار احسن خان کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔