لاہور( این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ میرا کوئی پیشہ نہیں ہے کیونکہ جو میں کرنا چاہتی تھی وہ آج تک نہیں کیا۔،میرے پیچھے کوئی نہیں ہے بلکہ میرا اپنا سایہ ہے ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میں بیباک نڈر ہے ہوں،دوسروں کے حکم اپنے اوپر صادر ہونے نہیں دیتی ،میں نہیں چاہتی میرے اوپر کوئی اور مسلط ہو، لوگ جوبھی بولیں جیسا سوچیں اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔حریم شاہ نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں ہاسٹل میں تھی میرا تعلق بہت سادہ زندگی گزارنے والے گائوں سے ہے ،میں اپنے خاندان کی واحد لڑکی تھی جسے ہاسٹل تک جانے کی اجازت ملی۔ ہاسٹل میں ایک دن ایک دوست نے ایک ایپ کا بتایا جس پر ویڈیو بناتے ہیں ،اس وقت مجھے ویڈیو بنانی آتی بھی نہیں تھی، پھر ایسے ہی ویڈیوز بنانا شروع کی تو ویڈیوز پر محبت بھی ملی تنقید بھی ہوئی اسی تنقید سے شہرت بھی ملی ۔حریم شاہ نے بتایا کہ سب سے پہلے مجھے دبئی کی ایک کمپنی نے اپنا برانڈ امبیسڈر بنایا اور وہاں میری پہلی تنخوا 6 لاکھ روپے تھی لیکن اب 6 لاکھ بہت کم ہیں۔حریم شاہ نے اپنی دوست اور اکثر ان کے ساتھ ویڈیوز میں نظر میں آنے والی لڑکی صندل خٹک کے بارے میں بتایا کہ صندل ڈرنے والی لڑکی ہے فوراًڈر جاتی ہے میری وجہ اسے پریشانی ہوجاتی ہے لیکن میرے بہت سے دوسرے دوست ہیں جو آستین کے سانپ ہیں ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...