عالمی ادارہ صحت کی کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری

0
22

نیویارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برٹش میڈیکل جرنل کے ماہرین نے کہاکہ جوڑوں کے درد کی دوا باریسیٹینیب کو کورٹیکوسٹیرائیڈز کے ساتھ کورونا کے شدید مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوا کے استعمال سے زندہ رہنے کے امکانات میں اضافہ اور وینٹی لیٹرز کی ضرورت کم ہوتی ہے۔ماہرین نے کم مدافعت رکھنے والے افراد کے لئے مصنوعی اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ سوٹروویمیب کی بھی سفارش کی ۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اومی کرون کے خلاف اس علاج کی تاثیر ابھی تک غیر یقینی ہے۔