تونس سٹی(این این آئی)ایک حیران کن اقدام میں تونس کے ایوان صدر کی خاتون ڈائریکٹر نادیہ عکاشہ نے فیس بک پر اپنے ذاتی اکائونٹ پر ایک پوسٹ میںنظریات میں بنیادی اختلافات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عکاشہ نے کہا کہ میں نے دو سال کے کام کے بعد صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر کے عہدے سے صدر جمہوریہ کو اپنا استعفی پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مجھے اپنی طرف سے ملک کے اعلی ترین مفاد کے لیے کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا لیکن آج مجھے اس دلچسپی کے حوالے سے نقطہ نظر میں بنیادی اختلافات کا سامنا ہے۔میں اپنے عہدے سے دستبردار ہونا اپنا فرض سمجھتی ہوں۔عکاشہ کو ایوان صدر کی سب سے اہم شخصیات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور انہیں النہضہ تحریک کی طرف سے، خاص طور پر 25 جولائی کے بعد گھٹیا مہمات اور اشتعال انگیزی کا نشانہ بنایا گیا۔
مقبول خبریں
مقبوضہ جموںوکشمیر میں (کل)ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی
سرینگر(این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی...
وزیراعلی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور
لاہور(این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔چیف جسٹس...
عمران خان کا گند اپنے سر نہیں ڈالنا چاہتے، خواجہ سعد رفیق
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے،...
روس کا یوکرین میں جدید ترین لیزر ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان
ماسکو(این این آئی)روس نے یوکرین میں جدید ترین لیزر ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ...
فیس بک کی جانب سے صارفین کو 397 ڈالرززرتلافی دیئے جانے کا امکان
اِلینوائے(این این آئی) امریکی ریاست اِلینوائے کے رہائیشیوں کو زر تلافی کی مد میں فیس بک کی جانب سے 397 ڈالرز دیے جانے متوقع...