آئمہ بیگ نے ٹک ٹاک جوائن کر لیا

0
242

کراچی (این این آئی)”کیف و سرور” مست ملنگ چہ کیتا ای اور گروو میرا’ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی دیگر شوبز شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا اور پہلے ہی روز ہزاروں افراد نے انہیں فالو کرلیا۔آئمہ بیگ تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ساتھ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں شامل ہوئیں اور انہوں نے پہلی ہی پوسٹ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے آفیشل ترانے ‘آگے دیکھ’ کے ٹیزر شیئر کیے۔متعدد ملکی و غیر ملکی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی گلوکارہ کی جانب سے ٹک ٹاک پر اکائونٹ بناتے ہی 8 ہزار سے زائد لوگوں نے انہیں فالو کیا جب کہ ان کی ویڈیوز نے ہزاروں ویوز بھی حاصل کیے۔گلوکارہ نے ٹک ٹاک پر ‘آگے دیکھ’ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مختلف ہیش ٹیگز استعمال کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کی بھی کوشش کی۔آئمہ بیگ سے قبل شوبز کی متعدد معروف شخصیات نے ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنا رکھے ہیں جب کہ صدر مملکت اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بوزدار کے نام سے بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اکائونٹس موجود ہیں۔ٹک ٹاک کو پاکستان میں جہاں متنازع ایپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہیں مذکورہ ایپ نئی نسل میں سب سے زیادہ مقبول بھی ہے اور آئے دن اس کے صارفین میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنانے سے قبل ہی آئمہ بیگ کے انسٹاگرام، فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکائونٹ موجود ہیں اور وہاں انہیں لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔