آواران (این این آئی)آواران میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فرار ہونے کے لیے سیکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے پر گزشتہ روز لانس نائیک اقبال کو شہید کرنے والے مطلوب دہشت گرد موجود تھے ، ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور آلات مواصلات بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں نے آواران کے جٹ بازار میں دہشت گردوں و سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز و دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...