کرمانوالا (این این آئی)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کا غریب کو ختم کرنے کا پورا پورا پلان تیار ہے،آ ٹا چینی گیس بجلی اور پٹرول بم روزانہ گرائے جارہے ہیں ،عوام کو یہ کس بات کی سزا دی جارہی ہے، حکومتیں عوام کی سہولت کے پروگرام بناتی ہیں یہ حکومت عوامی مشکلات کے پروگرام پر عمل پیرا ہے ۔وہ سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اوکاڑہ چوہدری سجاد ا لحسن سے لاہور میں ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت آ ئے روز غریبوں پر مہنگائی کے بم گرارہی ھے جس دن غریب نے بم گرایا اس دن حکومت کا سیاسی جنازہ نکل جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی ناکامی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہے کہ ہمارے برادر اسلامی ملک ملائشیاء نے لیز قسط کی عدم ادائیگی پر پاکستانی طیارہ وہیں روک لیا اور مسافروں کو آ ف لوڈ کردیا حکومت کو پھر بھی شرم نہیں آتی یہ حکومت بے شرموں کا ٹولہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے ا حتجاج میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں شرکت کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ پی پی کی تمام قیادت موجود ہو گی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کے بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔انھوں نے کہا کہ حکومتی معاونین کے استعفے آ نے شروع ہو چکے ہیں ،ندیم افضل ( چن ) کے بعد تارے بھی باہر نکلیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...