سرگودھا(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی گھٹی پر پلے سانپ زہریلے اڑدھے بن گئے ہیں۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان افسران پر گہری نظر ہے جنہوں نے ن لیگ کی خواہشات پر عمل کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی گھٹی پر پلنے والے زہریلے سانپ اڑدہے بن گئے ہیں، ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کا موثر کردار کہیں نظر نہیں آیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدمعاشی کی بھینٹ چڑھنے والے کارکنوں کے لوا حقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے بدمعاشوں نے دو حلقوں میں پر امن فضا کو پرتشدد بنایا، ن لیگ کی انتہاپسندی کی سوچ مخالف کو قبول نہیں کرتی۔فردوس اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ پر پہلے تشدد اور پھر فائرنگ کی گئی، جب سے الیکشن کا اعلان ہوا ریٹرننگ افسر نے صرف حکومت پر نظر رکھی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دانستہ طور پر اپوزیشن کو کھلی چھوٹ دی، اس نے حزب اختلاف پر نظر نہیں رکھی۔اْنہوں نے رانا ثنا اللہ پر الزام لگایا کہ کے فائرنگ کے واقعات کے تانے بانے ان سے جڑے ہیں اور ان کے اشاروں پر پولنگ کے عملے کو دھمکیاں دی گئیںجن کی گاڑیوں میں اسلحہ تھا وہ فرار ہوگئے، اپوزیشن جماعت نے پولنگ روکنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...