لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ شیبا بٹ نے ملک سے محبت کے اظہار کیلئے خود کو شیبا بٹ کی بجائے شیبا پاکستان لکھنے اور پکارنے کا مطالبہ کر دیا ۔ اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے پاکستان کے اندر اورباہر بے پناہ کام کیا ہے اورہر ممکن یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کروں ۔ مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت ہے اور میں پاکستان کی شان بڑھانے سے جڑے تمام دن خاص طو رپر 14اگست کو والہانہ انداز میں مناتی ہوں جس پر آل پاکستا آرٹسٹ ایکویٹی کے صدراے ڈی بلوچ نے میر انام شیبا پاکستان رکھ دیا تو مجھے یہ نام بہت اچھا لگا ہے ، آج تک کسی نے اپنے نام کے ساتھ پاکستان کا اضافہ نہیں کیا لیکن میں واضح اعلان کر رہی ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ مجھے شیبا بٹ کی بجائے شیبا پاکستان کے نام سے لکھا اور پکارا جائے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ آل پاکستان آرٹسٹ یونین کے نام سے تنظیم بھی بنا رہی ہوں جس کا مقصدفنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...