اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں،مزید پیش رفت کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ذمے داری بھارت پر عائد ہوتی ہے،بھارت کشمیریوں کے استصوابِ رائے کا مطالبہ پورا کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔بھارتی فوجی مہم جوئی کے خلاف جوابی کارروائی کے 2 سال پورے ہونے پر ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے بیان میں وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں کے استصوابِ رائے کا مطالبہ پورا کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف فضائی حملے کی شکل میں بھارت کی غیر قانونی عاقبت نااندیش عسکری مہم جوئی پر ہماری جوابی کارروائی کو 2 برس مکمل ہونے پر میں قوم کو مبارک باد اور اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بطور قابلِ فخر اور پرْ اعتماد قوم ہم نے وقت اور مقام کا انتخاب کر کے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی غیر ذمے دارانہ عسکری شر انگیزی کے باوجود گرفتار بھارتی ہوا باز واپس کر کے پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنے ذمے دارانہ رویے کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...