اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اْمور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی بحالی مثبت پیشرفت ہے،27فروری کو پاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کیا،خطے میں دیرپا امن کے لیے بھارت کو کشمیریوں کا حق خودارادیت کا حق دینا ہوگا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان نے ثابت کیا کہ کسی بھی جارحیت کا بھر پور اورمنہ توڑ جواب دے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی نے واضح کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ورانہ مہارت کے حوالے سے اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی بحالی مثبت پیشرفت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دیکھنا ہو گا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی کس حد تک احترام کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ واضح کیا کہ اگر بھارت امن کے لیے ایک قدم اٹھائے گا تو پاکستان دو قدم اٹھائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بہادر کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پرْعزم ہیں،خطے میں دیرپا امن کے لیے بھارت کو کشمیریوں کا حق خودارادیت کا حق دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...